نئی دہلی،10/اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرونا وائرس بحران کے دوران بالی ووڈ اداکار سونو سودکی سوشل میڈیا سے لے کر حقیقی دنیا تک مبینہ طور پر تعریف کی جاتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدور، خواہ انہیں ان کے گھروں تک پہنچایا جائے یا ضرورت مندوں کو کوئی مدد فراہم کی جائے، اس کام میں سونو سود سرفہرست رہے۔ سونو سود نے ہفتہ کے روز ٹویٹ میں کرونا بحران کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’کورونا دور میں غریب،غریب تر ہو گئے،یہ ٹھیک نہیں ہے‘۔ بالی ووڈ اداکار سونو سوڈ لاک ڈاؤن میں غریبوں سے مسیحا بن کر سامنے آئے، جب کہ حکومت محو ِ تماشا تھی۔ انہوں نے مہاجر مزدوروں کو گھروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ان لاک ہونے کے وقت بھی وہ زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مدد کر رہے ہیں۔